العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ح وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ " . زَادَ حَرْمَلَةُ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَقَدْ رَأَيْتُ رِجَالاً مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ يُسَبِّحُونَ وَيُشِيرُونَ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Bakr ibn Abi Shaibah, Amr al-Naqid and Zuhair ibn Harb said: Sufyan ibn Uyainah narrated to us, from al-Zuhri (may Allah have mercy on him), from Abu Salamah, from Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him), who narrated from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). (Through another chain) Harun ibn Ma'ruf and Harmalah ibn Yahya said: Ibn Wahb informed us, he said: Yunus informed me from Ibn Shihab (al-Zuhri), who said: Hadrat Sa'id ibn al-Musayyab and Abu Salamah ibn Abd al-Rahman (may Allah have mercy on them both) informed me that they heard Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) saying: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: '(The method of alerting the Imam during prayer is) glorification (saying SubhanAllah) for men, and clapping of hands for women.' Harmalah added in his narration that Ibn Shihab (al-Zuhri) (may Allah have mercy on him) said: I have seen men of knowledge who would both glorify (say SubhanAllah) and gesture (with their hands).
الترجمة الأردية
حضرت ابو بکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے کہا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، زہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے ابو سلمہ سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی۔ ح اور ہارون بن معروف اور حرملہ بن یحییٰ نے کہا: ہمیں ابن وہب نے بتایا، کہا: مجھے یونس نے ابن شہاب (زہری) کے حوالے سے خبر دی، فرمایا: مجھے حضرت سعید بن مسیب اور ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''(نماز میں امام کو متنبہ کرنے کا طریقہ) مردوں کے لیے تسبیح (سبحان اللہ کہنا) ہے اور عورتوں کے لیے تالی (ہاتھ پر ہاتھ مارنا) ہے۔'' حرملہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا کہ ابن شہاب (زہری) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: میں نے اہلِ علم کو دیکھا، وہ تسبیح بھی کہتے تھے اور اشارہ بھی کرتے تھے۔
