العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى، قَالَ لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ فَقَالَ أَلاَ أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْنَا قَدْ عَرَفْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ قَالَ " قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ " .
الترجمة الإنجليزية
Muhammad ibn al-Muthanna and Muhammad ibn Bashshar narrated to us — the wording is Ibn al-Muthanna's — both said: Muhammad ibn Ja'far narrated to us, he said Shu'ba narrated to us from al-Hakam, who said: I heard Ibn Abi Layla say: Hadrat Ka'b ibn Ujra (may Allah be well pleased with him) met me and said: Shall I not give you a gift? The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came to us and we submitted: We have learned how to send salam upon you; (tell us) how should we invoke blessings upon you? He stated: 'Say: Allahumma salli ala Muhammad wa ala ali Muhammad kama sallayta ala ali Ibrahim, innaka Hamidun Majid; Allahumma barik ala Muhammad wa ala ali Muhammad kama barakta ala ali Ibrahim, innaka Hamidun Majid (O Allah, bestow blessings upon Muhammad, blessings and peace of Allah be upon him, and upon the family of Muhammad, as You bestowed blessings upon the family of Ibrahim; indeed You are Praiseworthy, Glorious. O Allah, bestow grace upon Muhammad, blessings and peace of Allah be upon him, and upon the family of Muhammad, as You bestowed grace upon the family of Ibrahim; indeed You are Praiseworthy, Glorious).'
الترجمة الأردية
ہم سے محمد بن مثنیٰ اور محمد بن بشار نے — الفاظ ابن مثنیٰ کے ہیں — حدیث بیان کی، دونوں نے کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی، کہا ہم سے شعبہ نے حَکم سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے ابن ابی لیلیٰ سے سنا، فرمایا: مجھے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملے اور فرمایا: کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا: ہم تو جان چکے ہیں کہ ہم آپ پر سلام کیسے بھیجیں، (یہ بتائیں) ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: "کہو: اللّٰہم صل علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما صلیت علیٰ آل ابراہیم، انک حمید مجید، اللّٰہم بارک علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما بارکت علیٰ آل ابراہیم، انک حمید مجید (اے اللہ! محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بےشک تو سزاوارِ حمد ہے، عظمتوں والا ہے۔ اے اللہ! محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بےشک تو سزاوارِ حمد ہے، عظمتوں والا ہے)۔"
