العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، وَقَالَ، عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ " أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ " . قَالَ قُلْتُ لَهُ إِنَّ ذَلِكَ لَعَظِيمٌ . قَالَ قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " ثُمَّ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ مَخَافَةَ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ " . قَالَ قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " ثُمَّ أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ " .
الترجمة الإنجليزية
Mansur narrated from Abu Wa'il, from Amr ibn Shurahbil, from Hadrat Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be well pleased with him), who said: I asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him): Which sin is the gravest before Allah? He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: That you ascribe a partner to Allah while it is He Who created you. I submitted: Then which? He stated: That you kill your child out of fear that it will eat with you. I submitted: Then which? He stated: That you commit adultery with your neighbour's wife.
الترجمة الأردية
منصور نے ابو وائل سے، انہوں نے عمرو بن شرحبیل سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤ حالانکہ اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے۔ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ ارشاد فرمایا: اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کرنا کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گی۔ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ ارشاد فرمایا: اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنا۔
