العربية (الأصل)
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ سِتَّ رَكَعَاتٍ بِأَرْبَعِ سَجَدَاتٍ فَانْصَرَفَ وَقَدْ آضَتِ الشَّمْسُ وَقَالَ: " مَا مِنْ شَيْءٍ تُوعَدُونَهُ إِلَّا قَدْ رَأَيْتُهُ فِي صَلَاتِي هَذِهِ لَقَدْ جِيءَ بِالنَّارِ وَذَلِكَ حِينَ رَأَيْتُمُونِي تَأَخَّرْتُ مَخَافَةَ أَنْ يُصِيبَنِي مِنْ لَفْحِهَا وَحَتَّى رَأَيْتُ فِيهَا صَاحِبَ الْمِحْجَنِ يَجُرُّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ وَكَانَ يسرق الْحَاج بمحجته فَإِن فطن لَهُ قَالَ: إِنَّمَا تعلق بمحجتي وَإِنْ غُفِلَ عَنْهُ ذَهَبَ بِهِ وَحَتَّى رَأَيْتُ فِيهَا صَاحِبَةَ الْهِرَّةِ الَّتِي رَبَطَتْهَا فَلَمْ تُطْعِمْهَا وَلَمْ تَدَعْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ حَتَّى مَاتَتْ جُوعًا ثُمَّ جِيءَ بِالْجَنَّةِ وَذَلِكَ حِينَ رَأَيْتُمُونِي تَقَدَّمْتُ حَتَّى قُمْتُ فِي مَقَامِي وَلَقَدْ مَدَدْتُ يَدِي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَتَنَاوَلَ مِنْ ثَمَرَتِهَا لِتَنْظُرُوا إِلَيْهِ ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ لَا أفعل ". رَوَاهُ مُسلم
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Jabir said that in the time of God’s Messenger there was a solar eclipse on the day his son Ibrahim (upon him be peace) died, and he led the people in a prayer of six rak'as with four sajdas, finishing when the sun came out of the eclipse. He then said, “There is nothing you have been promised which I have not seen during this prayer of mine. Hell was brought, and that was when you saw me draw back from fear that some of its heat might strike me. I saw in it, dragging his entrails in hell, the owner of the crooked stick who used to steal from pilgrims with his crooked stick saying, if it was noticed, that the article had accidentally attached itself to the stick, but going off with it if it was not noticed. I also saw the woman who possessed a cat which she tied up and did not feed or allow it to go and eat of the creeping things on the ground with the result that it died of hunger. Then paradise was brought, and that was when you saw me go forward and stand in my place and stretch out my hand meaning to take some of its fruit that you might look at it; but I thought it better not to do so.” Muslim transmitted it.
الترجمة الأردية
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن ہوا اس دن جب آپ کے فرزند ابراہیم علیہ السلام کا وصال ہوا۔ آپ نے لوگوں کو چھ رکوع اور چار سجدوں کے ساتھ نماز پڑھائی۔ جب فارغ ہوئے تو سورج نکل چکا تھا۔ فرمایا: جن چیزوں کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے وہ سب میں نے اس نماز میں دیکھ لی ہیں۔ جہنم لائی گئی اور یہ وہ وقت تھا جب تم نے مجھے پیچھے ہٹتے دیکھا اس ڈر سے کہ اس کی تپش مجھے نہ لگ جائے۔ میں نے اس میں ٹیڑھی لاٹھی والے کو دیکھا جو اپنی آنتیں آگ میں گھسیٹ رہا تھا۔ وہ حاجیوں کا سامان اپنی لاٹھی سے چراتا تھا، اگر پکڑا جاتا تو کہتا میری لاٹھی سے اٹک گیا، اور اگر غافل رہتے تو لے جاتا۔ میں نے اس میں بلی والی عورت کو بھی دیکھا جس نے اسے باندھ رکھا تھا، نہ کھانا دیا نہ چھوڑا کہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھائے، یہاں تک کہ بھوک سے مر گئی۔ پھر جنت لائی گئی اور یہ وہ وقت تھا جب تم نے مجھے آگے بڑھتے دیکھا۔ میں نے ہاتھ بڑھایا کہ اس کا پھل لوں تاکہ تم دیکھو، پھر خیال آیا کہ نہ کروں۔ (مسلم)
