العربية (الأصل)
عَن عَليّ رَضِي الله عَنهُ قَالَ سَأَلت خَدِيجَة النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَلَدَيْنِ مَاتَا لَهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُمَا فِي النَّارِ قَالَ فَلَمَّا رأى الْكَرَاهِيَة فِي وَجْهِهَا قَالَ لَوْ رَأَيْتِ مَكَانَهُمَا لَأَبْغَضْتِهِمَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَوَلَدِي مِنْكَ قَالَ فِي الْجنَّة قَالَ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمُؤْمِنِينَ وَأَوْلَادَهُمْ فِي الْجَنَّةِ وَإِنَّ الْمُشْرِكِينَ وَأَوْلَادَهُمْ فِي النَّارِ ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذرياتهم)
الترجمة الإنجليزية
Hadrat ‘Ali said that Hadrat Khadija asked the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) about two children of hers who had died in the pre-Islamic period and God’s messenger replied, “They are in hell.” Then when he saw her look of disapproval he said, “If you saw their position you would hate them.” She asked, “Messenger of God, what about my son whom I had from you?” He replied, “He is in paradise.” Then God’s messenger said, “The believers and their children are in paradise and the polytheists and their children are in hell.” Then God’s messenger recited, “Those who believe and whose offspring have followed them.” Ahmad transmitted it.
الترجمة الأردية
حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت اُمّ المؤمنین خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے دو بچوں کے بارے میں پوچھا جو زمانہ جاہلیت میں فوت ہو گئے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ جہنم میں ہیں۔ پھر جب آپ نے ان کی ناگواری دیکھی تو فرمایا: اگر تم ان کا ٹھکانا دیکھتیں تو تم ان سے بغض رکھتیں۔ حضرت اُمّ المؤمنین خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری آپ سے جو اولاد ہے ان کا کیا حال ہو گا؟ فرمایا: جنت میں ہوں گے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمانوں کی اولاد جنت میں ہے اور مشرکوں کی اولاد جہنم میں ہے۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے تلاوت فرمائی: اور جن لوگوں نے ایمان لایا اور ان کی اولاد نے ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو بھی ان سے ملا دیں گے۔ (احمد)
