العربية (الأصل)
540 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَتْلُ ابْنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرٍ وَابْنِ رَوَاحَةَ، جَلَسَ يُعْرَفُ فِيهِ الْحُزْنُ، وَأَنَا أَنْظُرُ مِنْ صَائرِ الْبَابِ، شَقِّ الْبَابِ؛ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ نِسَاءَ جَعْفَرٍ، وَذَكَرَ بُكَاءَهُنَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْهَاهُنَّ، فَذَهَبَ، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ، لَمْ يُطِعْنَهُ، فَقَالَ: أنْهَهُنَّ فَأَتَاهُ الثَّالِثَةَ، قَالَ: وَاللهِ غَلَبْنَنَا يَا رَسُولَ اللهِ فَزَعَمَتْ أَنَّه قَالَ: فَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ فَقُلْتُ: أَرْغَمَ اللهُ أَنْفَكَ، لَمْ تَفْعَلْ مَا أَمَرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ تَتْرُكْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْعَنَاءِ
الترجمة الإنجليزية
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) prayed over the Negus (al-Najashi) and made four takbirs.
الترجمة الأردية
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو سیدنا زید بن حارثہ، سیدنا جعفر اور عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہم کی شہادت (غزوہ موتہ میں) کی خبر ملی تو آپصلی اللہ علیہ وسلماس وقت اس طرح تشریف فرما تھے کہ غم کے آثار آپ کے چہرے پر ظاہر تھے، میں دروازے کے سوراخ سے دیکھ رہی تھی، اتنے میں ایک صاحب آئے اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے گھر کی عورتوں کے رونے کا ذکر کیا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”انہیں رونے سے منع کر دو۔“وہ گئے لیکن واپس آ کر کہا کہ وہ تو نہیں مانتیں، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پھر فرمایا:”انہیں منع کر دو۔“اب وہ تیسری مرتبہ واپس ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! قسم اللہ کی! وہ تو ہم پر غالب آ گئی ہیں، (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو) یقین ہوا کہ (ان کے اس کہنے پر) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر ان کے منہ میں مٹی جھونک دے۔“اس پر میں نے کہا کہ تیرا برا ہو! رسول کریمصلی اللہ علیہ وسلماب جس کام کا حکم دے رہے ہیں وہ تو کرو گے نہیں لیکن آپ کو تکلیف میں ڈال دیا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 540]
