العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ، - وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ - عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ قَدِمَ مُعَاوِيَةُ فِي بَعْضِ حَجَّاتِهِ فَدَخَلَ عَلَيْهِ سَعْدٌ فَذَكَرُوا عَلِيًّا فَنَالَ مِنْهُ فَغَضِبَ سَعْدٌ وَقَالَ تَقُولُ هَذَا لِرَجُلٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " مَنْ كُنْتُ مَوْلاَهُ فَعَلِيٌّ مَوْلاَهُ " . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ " أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلاَّ أَنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي " . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ " لأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ الْيَوْمَ رَجُلاً يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ " .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated that Hadrat Sa`d bin Waqqas (may Allah be well pleased with him) said: "Hadrat Mu`awiyah came on one of his pilgrimages and Sa`d entered upon him. They mentioned `Hadrat Ali, and Hadrat Mu`awiyah criticized him. Sa`d became angry and said: 'Are you saying this of a man of whom I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: "If I am a person's close friend, `Ali is also his close friend." And I heard him say: "You are to me like Harun was to Musa (upon him be peace), except that there will be no the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) after me." And I heard him say: "I will give the banner today to a man who loves Allah and His Messenger
الترجمة الأردية
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے ایک سفر حج میں آئے تو سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے پاس ملنے آئے، لوگوں نے علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کا تذکرہ کیا تو حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کو نامناسب الفاظ سے یاد کیا، اس پر سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ ناراض ہو گئے اور بولے: آپ ایسا اس شخص کی شان میں کہتے ہیں جس کے بارے میں میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: جس کا مولیٰ میں ہوں، علی اس کے مولیٰ ہیں ، اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے میں نے یہ بھی سنا: تم ( یعنی علی ) میرے لیے ویسے ہی ہو جیسے ہارون موسیٰ کے لیے، مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ، نیز میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: آج میں لڑائی کا جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے ۔
