العربية (الأصل)
حَدَّثَنَامُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثناأَبُو عَاصِمٍ، قَالَ: ثناحَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، قَالَ: ثنارَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: ثناأَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيُّ، قَالَ: ثناأَبُو ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيُّرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضِ أَهْلِ كِتَابٍ فَنَأْكُلُ فِي آنِيَتِهِمْ، وَإِنَّا بِأَرْضِ صَيْدٍ فَأَرْمِي بِقَوْسِي، وَأَصِيدُ بِكَلْبِي الْمُعَلَّمِ وَبِكَلْبِي الَّذِي غَيْرِ مُعَلَّمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْكُنْتُمْ بِأَرْضِ أَهْلِ كِتَابٍ كَمَا ذَكَرْتَ، فَلا تَأْكُلُوا فِي آنِيَتِهِمْ إِلا أَنْ لا تَجِدُوا مِنْهَا بُدًّا، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مِنْهَا بُدًّا فَاغْسِلُوهَا ثُمَّ كُلُوا فِيهَا، وَإِنْ كُنْتُمْ بِأَرْضِ صَيْدٍ كَمَا ذَكَرْتَ فَمَا صِدْتَ بِقَوْسِكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ وَكُلْ، وَمَا صِدْتَ بِكَلْبِكَ الْمُعَلَّمِ فَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ وَكُلْ، وَمَا صِدْتَ بِكَلْبِكَ الَّذِي غَيْرِ مُعَلَّمٍ فَأَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ فَكُلْ".
الترجمة الإنجليزية
Abu Tha'labah al-Khushani (may Allah be pleased with him) said: I came to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) and said: O Messenger of Allah, we live in the land of the People of the Book and eat from their vessels, and we live in a land of game where I hunt with my bow, and with my trained dog and my untrained dog. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: "If you are in the land of the People of the Book as you have mentioned, do not eat from their vessels unless you find no alternative. If you find no alternative, then wash them and eat from them. If you are in a land of game as you have mentioned, then whatever you catch with your bow, mention the name of Allah and eat it. Whatever you catch with your trained dog, mention the name of Allah and eat it. And whatever you catch with your untrained dog, if you are able to slaughter it properly, then eat it."
الترجمة الأردية
سیدنا ابو ثعلبہ خشني رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم اہل کتاب کے علاقے میں رہتے ہیں، تو ان کے برتنوں میں کھا پی لیتے ہیں اور ہمارا علاقہ شکار والا ہے، تو میں کمان کے ساتھ تیر بھی پھینکتا ہوں اور اپنے سدھائے ہوئے اور غیر سدھائے ہوئے کتے سے بھی شکار کرتا ہوں۔ (تو اس میں سے کیا جائز ہے؟) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: اگر آپ اہل کتاب کے علاقے میں رہتے ہو، جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے، تو ان کے برتنوں میں مت کھائیں الا یہ کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو، اگر کوئی اور چارہ نہ ہو، تو انہیں دھو کر ان میں کھا لیں اور اگر آپ شکار والے علاقے میں رہتے ہیں، جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے، تو جو شکار آپ اپنے تیر سے کریں، اس پر اللہ کا نام لے کر کھا لیں اور جو شکار آپ سدھائے ہوئے کتے سے کریں، اس پر اللہ کا نام لے کر اسے کھا لیں اور جو شکار آپ غیر سدھائے ہوئے کتے سے کریں اور پھر اسے ذبح کرنے کا موقع مل جائے، تو اسے بھی کھا لیں۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 916]
