العربية (الأصل)
حَدَّثَنَامُحَمَّدُ بْنُ عَوْفِ بْنِ سُفْيَانَ الطَّائِيُّ، قَالَ: ثنادُحَيْمٌ، قَالَ: ثناالْوَلِيدُ، قَالَ: ثناالأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: سَأَلْتُالزُّهْرِيَّ: أَيَّ أَزْوَاجِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعَاذَتْ مِنْهُ، فَقَالَ: أَخْبَرَنِيعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْعَائِشَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ ابْنَةَ الْجَوْنِ لَمَّا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَنَا مِنْهَا، فَقَالَتْ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُذْتِ بِعَظِيمٍ الْحَقِي بِأَهْلِكِ"، قَالَ الزُّهْرِيُّ: الْحَقِي بِأَهْلِكِ تَطْلِيقَةٌ.
الترجمة الإنجليزية
Al-Awza'i said: I asked al-Zuhri: Which of the wives of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) sought refuge from him? He said: Urwah ibn al-Zubayr informed me from Aishah (may Allah be pleased with her) that when the daughter of al-Jawn entered upon the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) and he came near her, she said: I seek refuge in Allah from you. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: "You have sought refuge with the Most Great. Go back to your family." Al-Zuhri said: 'Go back to your family' constitutes a divorce.
الترجمة الأردية
اوزاعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے زہری رحمہ اللہ سے پوچھا: رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی وہ کون سی بیوی ہے جس نے آپ سے پناہ مانگی تھی؟ تو انہوں نے کہا: مجھے عروہ بن زبیر نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بیان کیا کہ جون کی بیٹی جب (نکاح کے بعد) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خلوت گاہ میں آئی اور آپ اس کے قریب ہوئے، تو اس نے کہا: میں آپ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتی ہوں۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: آپ نے بڑی عظیم الشان ذات کی پناہ طلب کی ہے، آپ اپنے گھر والوں کے پاس چلی جائیں۔ زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اپنے گھر چلی جائیں، کہنے سے طلاق ہو جاتی ہے۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 738]
