الترجمة الإنجليزية
Abdullah ibn Amr ibn al-As (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The most beloved prayer to Allah is the prayer of Dawud (peace be upon him), and the most beloved fasting to Allah is the fasting of Dawud. He used to sleep half the night, pray for a third of it, and sleep for a sixth. He would fast one day and not fast the next."
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے فرمایا:”اللہ تعالیٰ کو تمام نمازوں سے زیادہ پسند داؤد علیہ السلام کی نماز جیسی نماز ہے اور تمام روزوں میں زیادہ پسند اللہ تعالیٰ کو داؤد علیہ السلام کے روزے جیسا روزہ ہے اور وہ نصب شب سوتے تھے اور تہائی رات میں نماز پڑھتے تھے اور پھر رات کے چھٹے حصے میں سو رہتے تھے اور ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن نہ رکھتے تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 596]
