الترجمة الإنجليزية
Narrated Umar bin al-Khattab (may Allah be pleased with him): A Jewish man said to him, "O Commander of the Faithful, there is a verse in your Book which you recite; had it been revealed to us Jews, we would have taken that day as a festival." Umar asked, "Which verse?" The Jew replied, "This day I have perfected your religion for you, completed My favor upon you, and have chosen Islam as your religion" (Al-Ma'idah: 5:3). Umar said, "Indeed, I know the day and the place where this verse was revealed to the Prophet (peace be upon him). He was standing at Arafah, and it was a Friday."
الترجمة الأردية
امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک یہودی نے ان سے کہا کہ اے امیرالمؤمنین! آپ کی کتاب (یعنی قرآن) میں ایک ایسی آیت ہے جس کو تم پڑھتے ہو ‘ اگر ہم پر یعنی یہودیوں پر وہ آیت نازل ہوتی تو ہم اس دن کو (جس دن وہ نازل ہوئی بطور) عید منا لیتے۔ امیرالمؤمنین نے پوچھا وہ کون سی آیت ہے؟ یہودی بولا یہ آیت کہ”آج میں (اللہ) نے تمہارے لیے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لیے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہو گیا۔“(المائدہ: 3) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سن کر کہنے لگے کہ بیشک ہم نے اس دن کو اور اس مقام کو یاد کر لیا ہے جس میں یہ آیت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمپر نازل ہوئی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلم(اس دن) عرفہ میں مقیم تھے اور جمعہ کا دن تھا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 42]
