الترجمة الإنجليزية
Aisha (may Allah be pleased with her) said: "I put on the ihram for the Farewell Hajj with the Messenger of Allah (peace be upon him). I was among those who had intended to perform Tamattu' and had not brought a sacrificial animal. Then I began menstruating and did not become pure until the night of Arafah. I said: 'O Messenger of Allah, this is the night of Arafah and I had intended Tamattu'.' The Messenger of Allah told me: 'Undo your hair and comb it, and leave your Umrah (and perform Hajj instead).' So I did that. When I completed the Hajj, the Prophet sent Abdur-Rahman (ibn Abi Bakr) with me to Tan'im, and I performed my Umrah. He said: 'This is in place of your Umrah.'"
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ حجتہ الوداع میں احرام باندھا، میں ان لوگوں میں شامل تھی جنہوں نے (حج) تمتع (کا ارادہ) کیا تھا اور قربانی کا جانور اپنے ہمراہ نہ لائے تھے۔ پھر انھوں نے کہا کہ وہ حائضہ ہو گئیں اور شب عرفہ تک پاک نہ ہوئیں، تب انھوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! یہ عرفہ کے دن کی رات ہے اور میں نے عمرہ کے ساتھ تمتع کیا تھا تو رسول اللہ نے ان سے فرمایا:”تم اپنا سر (احرام) کھول دو اور کنگھی کرو اور اپنے عمرہ سے رکی رہو (اور حج کر لو)۔“چنانچہ میں نے (ایسا ہی) کیا پس جب میں حج کر چکی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے عبدالرحمن (بن ابی بکر رضی اللہ عنہ) کو حصبہ کی رات میں حکم دیا اور وہ میرے اس عمرہ کے بدلے جس کا میں نے احرام باندھا تھا، لیکن کیا نہیں تھا، مجھے تنعیم سے عمرہ کروا لائے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 214]
