الترجمة الإنجليزية
Narrated Al-Miqdad bin Amr Al-Kindi (may Allah be pleased with him), who was an ally of Banu Zuhrah and was present at Badr: I said to the Messenger of Allah: "What is your opinion if I encounter a disbeliever in battle and we fight each other, and he strikes one of my hands with his sword and cuts it off, then takes refuge behind a tree and says 'I have submitted to Allah (become Muslim)' — should I kill him after he says that?" The Messenger of Allah said: "Do not kill him." I said: "O Messenger of Allah! He cut off my hand and then said that after cutting it!" The Messenger of Allah said: "Do not kill him, for if you kill him, he would be in the position you were in before killing him, and you would be in the position he was in before he uttered the declaration of faith."
الترجمة الأردية
سیدنا مقداد بن عمرو کندی رضی اللہ عنہ جو کہبنی زہرہ کے حلیف تھے اور غزوہ بدر میں بھی شریک تھے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے کہا کہ آپ اس بارہ میں کیا کہتے ہیں کہ اگر میں (جنگ میں) ایک کافر سے ملوں اور ہم دونوں ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپے ہو جائیں، تو وہ (کافر) میرے ایک ہاتھ پر تلوار مارے اور اسے کاٹ ڈالے، پھر وہ ایک درخت کی پناہ لے کر کہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا تابع فرمان (مسلمان) ہو گیا تو کیا میں اس کے یوں کہنے کے بعد اسے قتل کر ڈالوں؟ تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”نہیں اسے قتل نہ کرو۔“میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! بیشک اس نے میرا ایک ہاتھ (بھی) کاٹ ڈالا اور کاٹنے کے بعد ایسا کہنے لگا (کہ مسلمان ہو گیا)۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”نہیں اس کو قتل مت کرو ورنہ بیشک اسے وہ درجہ حاصل ہو جائے گا جو تجھے اس کے قتل کرنے سے پہلے حاصل تھا اور تیرا وہ حال ہو جائے گا جو اسلام کا کلمہ پڑھنے سے پہلے اس (کافر) کا حال تھا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1606]
