الترجمة الإنجليزية
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): When the time for prayer came, those who lived nearby went home to perform ablution, while some remained. A stone vessel containing water was brought to the Messenger of Allah (peace be upon him), but it was too small for him to spread his hand in it. Yet all the remaining people performed ablution from it. We asked, "How many were you?" He said, "Eighty or more."
الترجمة الأردية
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنماز کا وقت آیا تو جس شخص کا گھر وہاں سے قریب تھا وہ (وضو کرنے اپنے گھر) چلا گیا اور چند لوگ رہ گئے۔ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس پتھر کا ایک مخضب (ظرف) لایا گیا جس میں پانی تھا اور مخضب میں یہ گنجائش نہ تھی کہ آپصلی اللہ علیہ وسلماپنی ہتھیلی اس میں پھیلا سکیں۔ پس تمام لوگوں نے (اسی تھوڑے سے پانی سے) وضو کیا۔ (راوی حمید کہتے ہیں) ہم نے (انس رضی اللہ عنہ سے) پوچھا کہ تم لوگ (اس وقت) کس قدر تھے؟ انھوں نے کہا کہ اسی اور (بلکہ اسی سے) کچھ زیادہ ہی تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 148]
