الترجمة الإنجليزية
Narrated Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with them both): He spent a night at the home of Maimunah, the Prophet's wife and his maternal aunt. He lay across the bed while the Messenger of Allah (peace be upon him) and Maimunah lay lengthwise. The Prophet slept until midnight, or a little before or after, then woke up and sat rubbing the sleep from his face. He recited the last ten verses of Surah Aal-Imran, then stood up and performed ablution from a hanging water-skin. He began to pray. Ibn Abbas got up, performed ablution the same way, and stood to the Prophet's left. The Prophet moved him to his right. He prayed two rak'ahs, then two, then two, then two, then two, then two, then prayed witr. He then lay down until the muezzin came, then prayed two light rak'ahs (Sunnah of Fajr), and went out to lead the Fajr prayer.
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہوہ ایک شب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی زوجہ محترمہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں رہے (اور وہ ان کی خالہ ہیں) (ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ) میں مسند (بستر) کے عرض میں لیٹ گیا، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماور آپصلی اللہ علیہ وسلمکی بیوی میمونہ (رضی اللہ عنہا) اس کے طول میں لیٹ گئے چنانچہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسوتے رہے، یہاں تک کہ جب آدھی رات ہوئی یا اس کے کچھ پہلے یا اس کے کچھ بعد تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمبیدار ہوئے اور نیند (کے آثار) کو مٹانے کے لیے اپنے چہرہ مبارک کو اپنے ہاتھ سے ملتے ہوئے بیٹھ گئے۔ پھر آخری دس آیات سورۃ آل عمران کی آپصلی اللہ علیہ وسلمنے تلاوت فرمائیں پھر اس کے بعد ایک لٹکی ہوئی مشک کی طرف (متوجہ ہو کر) آپصلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہو گئے اور اس سے اچھی طرح وضو کیا پھر نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں (بھی) اٹھا اور جس طرح آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کیا تھا میں نے (بھی) کیا، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکے بائیں پہلو میں کھڑا ہو گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنا داہنا ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا کان پکڑ کر اسے مروڑا اور مجھے اپنی داہنی جانب کر لیا۔ پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے وتر پڑھا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلملیٹ گئے یہاں تک کہ مؤذن آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہو گئے اور دو رکعتیں ہلکی (سنت فجر کی) پڑھ لیں تو پھر تشریف لے گئے اور صبح کی نماز پڑھی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 142]
