الترجمة الإنجليزية
Awf ibn Malik (may Allah be pleased with him) said: I went to the Prophet (peace be upon him) during the expedition of Tabuk while he was in a leather tent. He said: "Count six signs before the Hour: (1) my death; (2) then the conquest of Bayt al-Maqdis (Jerusalem); (3) then a plague that will spread among you as the plague of sheep spreads; (4) then an abundance of wealth such that a man given a hundred dinars will remain dissatisfied; (5) then a trial from which no Arab household will be spared; (6) then a truce between you and the Romans, who will then betray you and come against you with eighty banners, under each banner twelve thousand soldiers."
الترجمة الأردية
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں غزوہ تبوک میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس گیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلم(اس وقت) چمڑے کے ایک خیمے میں تھے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”چھ باتیں قیامت سے پہلے ہوں گی (ان کو) یاد کر لو۔(1)میری موت(2)پھر فتح بیت المقدس(3)پھر ایک بیماری جو تم میں اس طرح پھیلے گی جیسے بکریوں میں طاعون کی (بیماری پھیلتی ہے)(4)پھر مال کا بکثرت ہونا یہاں تک کہ اگر کسی شخص کو سو اشرفیاں دی جائیں گی تب بھی وہ ناخوش رہے گا۔(5)پھر ایک فتنہ ہو گا کہ عرب کا کوئی گھر ایسا نہ ہو گا کہ جس میں وہ داخل نہ ہو۔(6)پھر ایک صلح تمہارے اور عیسائیوں کے درمیان ہو گی اور وہ بےوفائی کریں گے اور اسّی جھنڈے لیے تم سے لڑنے آئیں گے اور ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار آدمی ہوں گے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1345]
