العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَكُنَّا إِذَا عَلَوْنَا كَبَّرْنَا فَقَالَ " ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَإِنَّكُمْ لاَ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلاَ غَائِبًا، تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا قَرِيبًا ". ثُمَّ أَتَى عَلَىَّ وَأَنَا أَقُولُ فِي نَفْسِي لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ. فَقَالَ لِي " يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ قُلْ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ. فَإِنَّهَا كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ ". أَوْ قَالَ أَلاَ أَدُلُّكَ بِهِ.
الترجمة الإنجليزية
Sulayman bin Harb narrated to us, he said Hammad bin Zayd narrated to us, from Ayyub, from Abu Hadrat Uthman (upon him be mercy), from Hadrat Abu Musa (al-Ash'ari) (may Allah be well pleased with him) who said: We were with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) on a journey. Whenever we ascended a height, we would say Takbir (Allahu Akbar). He (blessings and peace of Allah be upon him) declared: "Be gentle on yourselves (speak softly), for you are not calling upon one who is deaf or absent. Rather, you are calling upon the All-Hearing, the All-Seeing, the Near." Then he passed by me while I was saying in my heart: 'La hawla wa la quwwata illa billah' (There is no power nor strength except through Allah). He said to me: "O Abdullah bin Qays! Say: 'La hawla wa la quwwata illa billah,' for indeed it is a treasure from the treasures of Paradise." Or he said: "Shall I not direct you to it?"
الترجمة الأردية
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ایوب نے، ان سے ابوعثمان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا: ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔ جب ہم کسی بلندی پر چڑھتے تو تکبیر کہتے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اپنی جانوں پر نرمی کرو (آہستہ کہو)، کیونکہ تم کسی بہرے اور غائب کو نہیں پکار رہے، بلکہ تم سننے والے، دیکھنے والے اور قریب ذات کو پکار رہے ہو۔" پھر آپ میرے پاس سے گزرے اور میں اپنے دل میں «لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ» (اللہ کے بغیر نہ کوئی طاقت ہے نہ کوئی قوت) کہہ رہا تھا۔ آپ نے مجھ سے فرمایا: "اے عبداللہ بن قیس! «لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ» کہو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔" یا فرمایا: "کیا میں تمہیں اس کی خبر نہ دوں؟"
