العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ، يَقُولُ لَقَدْ كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا فَتُمْرِضُنِي حَتَّى سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ يَقُولُ وَأَنَا كُنْتُ لأَرَى الرُّؤْيَا تُمْرِضُنِي، حَتَّى سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ مِنَ اللَّهِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يُحِبُّ فَلاَ يُحَدِّثْ بِهِ إِلاَّ مَنْ يُحِبُّ، وَإِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا، وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَلْيَتْفِلْ ثَلاَثًا وَلاَ يُحَدِّثْ بِهَا أَحَدًا فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Salama (may the mercy of Allah be upon him) narrates: 'I used to see (distressing) dreams and would fall ill on account of them, until I heard Hadrat Abu Qatada (may Allah be well pleased with him) say: I too used to see dreams and would fall ill, until I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declare: A good dream is from Allah. So when any of you sees a dream that he likes, he should not mention it except to one whom he loves; and when he sees a dream that he dislikes, let him seek refuge with Allah from its evil and from the evil of Satan, and let him spit lightly three times, and let him not mention it to anyone — for it will never harm him.'
الترجمة الأردية
حضرت ابوسلمہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے کہ میں (برے) خواب دیکھتا تھا اور اس کی وجہ سے بیمار ہو جاتا تھا، یہاں تک کہ میں نے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ میں بھی خواب دیکھتا تھا اور بیمار ہو جاتا تھا، یہاں تک کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا: اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی شخص پسندیدہ خواب دیکھے تو وہ صرف اسی کو بتائے جسے وہ عزیز رکھتا ہو، اور جب ناپسندیدہ خواب دیکھے تو اللہ تعالیٰ کی اس کے شر سے اور شیطان کے شر سے پناہ مانگے اور تین بار تھو تھو کرے اور کسی کو نہ بتائے، کیونکہ وہ خواب اسے ہرگز نقصان نہیں پہنچائے گا۔
