العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو قِلاَبَةَ الْجَرْمِيُّ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَفَرٌ مِنْ عُكْلٍ، فَأَسْلَمُوا فَاجْتَوَوُا الْمَدِينَةَ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَأْتُوا إِبِلَ الصَّدَقَةِ، فَيَشْرَبُوا مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا، فَفَعَلُوا فَصَحُّوا، فَارْتَدُّوا وَقَتَلُوا رُعَاتَهَا وَاسْتَاقُوا، فَبَعَثَ فِي آثَارِهِمْ فَأُتِيَ بِهِمْ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ، ثُمَّ لَمْ يَحْسِمْهُمْ حَتَّى مَاتُوا.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat 'Ali ibn 'Abd Allah narrated to us, al-Walid ibn Muslim narrated to us, al-Awza'i narrated to us, Yahya ibn Abi Kathir narrated to me, he said: Abu Qilabah al-Jarmi narrated to me, from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him), who said: Some people from the tribe of 'Ukl came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), accepted Islam, but found the climate of Madinah unsuitable. He ordered them to go to the camels of charity and drink their milk and urine. They did so and recovered. Then they apostatized, killed the herdsmen, and drove away the camels. He sent (riders) in their pursuit and they were brought back. He had their hands and feet cut off, their eyes branded with heated iron rods, and he did not cauterize (the wounds) until they died.
الترجمة الأردية
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، ہم سے اوزاعی نے بیان کیا، مجھ سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ابو قلابہ جرمی نے بیان کیا، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: عُکل کے کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور مسلمان ہوئے لیکن مدینے کی آب و ہوا ان کے موافق نہ آئی۔ آپ نے انہیں حکم دیا کہ صدقے کے اونٹوں کے پاس جائیں اور ان کا دودھ اور پیشاب پئیں۔ انہوں نے ایسا ہی کیا اور تندرست ہو گئے۔ پھر مرتد ہو گئے اور چرواہوں کو قتل کر کے اونٹ ہانک لے گئے۔ آپ نے ان کے پیچھے (سواروں کو) بھیجا تو وہ پکڑ کر لائے گئے۔ آپ نے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے اور آنکھوں میں سلائیاں پھیریں اور ان کے (کٹے ہوئے حصوں کو) داغ نہیں لگایا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔
