العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي فَدَقَقْتُ الْبَابَ فَقَالَ " مَنْ ذَا ". فَقُلْتُ أَنَا. فَقَالَ " أَنَا أَنَا ". كَأَنَّهُ كَرِهَهَا.
الترجمة الإنجليزية
Narrated Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him): I came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) regarding a debt that was on my father. I knocked at the door. He stated, "Who is that?" I said, "It is I." He stated, "I, I!" — as if he disliked it.
الترجمة الأردية
ہم سے حضرت ابوالولید ہشام بن عبدالملک نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن منکدر نے بیان کیا، کہا میں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد پر قرض کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "کون ہے؟" میں نے کہا "میں ہوں۔" آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "میں، میں!" گویا آپ کو یہ جواب ناپسند ہوا۔
