العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ، وَلاَ يَبْسُطْ ذِرَاعَيْهِ كَالْكَلْبِ، وَإِذَا بَزَقَ فَلاَ يَبْزُقَنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، فَإِنَّهُ يُنَاجِي رَبَّهُ ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) from the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) who said: 'Be moderate in prostration, and let none of you spread his forearms on the ground like a dog. And when he needs to spit, he should not spit in front of him or to his right, for he is in private conversation with his Lord, the Almighty and Majestic.'
الترجمة الأردية
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یزید بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے قتادہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کیا، آپ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "سجدے میں اعتدال رکھو اور تم میں سے کوئی اپنے بازو کتے کی طرح (زمین پر) نہ بچھائے۔ اور جب تھوکنا ہو تو اپنے سامنے اور دائیں طرف نہ تھوکے، کیونکہ وہ اپنے رب عزوجل سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے۔"
