العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ، سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ عَاصِبٌ رَأْسَهُ بِخِرْقَةٍ، فَقَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " إِنَّهُ لَيْسَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَمَنَّ عَلَىَّ فِي نَفْسِهِ وَمَالِهِ مِنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي قُحَافَةَ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلاً لاَتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلاً، وَلَكِنْ خُلَّةُ الإِسْلاَمِ أَفْضَلُ، سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came out during his final illness with a cloth tied around his blessed head. He sat upon the pulpit, praised and glorified Allah the Exalted, then said: 'There is no one among the people who has favored me more with his person and his wealth than Hadrat Abu Bakr bin Abi Quhafah. If I were to take a khalil from the people, I would have taken Hadrat Abu Bakr as my khalil, but the bond of Islam is superior. Close every small door (khawkha) in this mosque except the door of Hadrat Abu Bakr.'
الترجمة الأردية
ہم سے عبداللہ بن محمد جعفی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے میرے والد جریر بن حازم نے بیان کیا، انہوں نے کہا میں نے یعلیٰ بن حکیم سے سنا، انہوں نے عکرمہ سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مرض وفات میں سر مبارک پر پٹی باندھے ہوئے باہر تشریف لائے اور منبر پر رونق افروز ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان فرمائی، پھر ارشاد فرمایا: لوگوں میں کوئی ایسا نہیں جس نے حضرت ابوبکر بن ابی قحافہ سے زیادہ اپنی جان و مال سے مجھ پر احسان کیا ہو۔ اگر میں لوگوں میں سے کسی کو خلیل بناتا تو حضرت ابوبکر کو بناتا، لیکن اسلام کا رشتہ افضل ہے۔ مسجد میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کھڑکی کے سوا تمام کھڑکیاں بند کر دو۔
