العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ تَفَلَّتَ عَلَىَّ الْبَارِحَةَ ـ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا ـ لِيَقْطَعَ عَلَىَّ الصَّلاَةَ، فَأَمْكَنَنِي اللَّهُ مِنْهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَرْبِطَهُ إِلَى سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ، حَتَّى تُصْبِحُوا وَتَنْظُرُوا إِلَيْهِ كُلُّكُمْ، فَذَكَرْتُ قَوْلَ أَخِي سُلَيْمَانَ رَبِّ هَبْ لِي مُلْكًا لاَ يَنْبَغِي لأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي ". قَالَ رَوْحٌ فَرَدَّهُ خَاسِئًا.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Last night a rebellious devil (ifrit) from the jinn suddenly appeared before me — or he said something similar — wanting to disrupt my prayer. But Allah the Exalted granted me power over him. I intended to tie him to one of the pillars of the mosque so that in the morning all of you could see him. Then I remembered the supplication of my brother Sulaiman (upon him be peace): "My Lord, grant me a kingdom that will not be fit for anyone after me." The sub-narrator Rauh said: So the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) dismissed him humiliated.'
الترجمة الأردية
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں روح بن عبادہ اور محمد بن جعفر نے شعبہ سے خبر دی، انہوں نے محمد بن زیاد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گذشتہ رات جنات کا ایک سرکش عفریت اچانک میرے سامنے آ گیا — یا اسی طرح کوئی بات ارشاد فرمائی — وہ میری نماز میں خلل ڈالنا چاہتا تھا، لیکن اللہ تبارک و تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو عطا فرمایا۔ میرا ارادہ ہوا کہ اسے مسجد کے کسی ستون سے باندھ دوں تاکہ صبح تم سب اسے دیکھ لو۔ پھر مجھے اپنے بھائی سلیمان (علیہ السلام) کی یہ دعا یاد آ گئی: 'اے میرے رب! مجھے ایسی سلطنت عطا فرما جو میرے بعد کسی کو نصیب نہ ہو۔' راوی روح نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس شیطان کو ذلیل و رسوا کر کے بھگا دیا۔
