العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ قُلْتُ لِعَمْرٍو أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ مَرَّ رَجُلٌ فِي الْمَسْجِدِ وَمَعَهُ سِهَامٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمْسِكْ بِنِصَالِهَا ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat 'Amr (bin Dinar) who said: I heard Hadrat Jabir bin Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with them both) say: A man passed through the mosque carrying arrows. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) told him: 'Hold them by their heads (so that no one is harmed).'
الترجمة الأردية
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا: کیا تم نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں سے تیر لیے ہوئے گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: ان کی نوکیں پکڑ کر رکھو (تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو)۔
