العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَ سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الأَكْوَعِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى نَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ يَنْتَضِلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ، فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا ارْمُوا وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلاَنٍ ". قَالَ فَأَمْسَكَ أَحَدُ الْفَرِيقَيْنِ بِأَيْدِيهِمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا لَكُمْ لاَ تَرْمُونَ ". قَالُوا كَيْفَ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَهُمْ. قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " ارْمُوا فَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Salama bin al-Akwa' (may Allah be well pleased with him) who states: The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) passed by some men from the tribe of Aslam who were having an archery competition. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared: "Shoot, O children of Isma'il! Your forefather (Hadrat Isma'il, upon him be peace) was an archer. Shoot, and I am with the sons of so-and-so." Hearing this, one of the two groups held back their hands. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) asked: "What is the matter that you do not shoot?" They submitted: How can we shoot when you are with them? The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared: "Shoot, for I am with all of you."
الترجمة الأردية
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم قبیلہ اسلم کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کا مقابلہ کر رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تیر اندازی کرو اے بنی اسماعیل! تمہارے باپ (حضرت اسماعیل علیہ السلام) تیر انداز تھے۔ تیر چلاؤ اور میں فلاں قبیلے کے ساتھ ہوں۔" یہ سن کر ایک فریق نے ہاتھ روک لیے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تمہیں کیا ہوا، تیر کیوں نہیں چلا رہے؟" انہوں نے عرض کیا: ہم کیسے تیر چلائیں جبکہ آپ ان کے ساتھ ہیں (یعنی ہم آپ کے مدِّمقابل نہیں ہو سکتے)۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تیر چلاؤ، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔"
