العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَصَلَّى قَبْلَ الْخُطْبَةِ، فَرَأَى أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعِ النِّسَاءَ، فَأَتَاهُنَّ وَمَعَهُ بِلاَلٌ نَاشِرَ ثَوْبِهِ فَوَعَظَهُنَّ، وَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَتَصَدَّقْنَ، فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي، وَأَشَارَ أَيُّوبُ إِلَى أُذُنِهِ وَإِلَى حَلْقِهِ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them) narrated: I bear witness that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) offered the Eid prayer before the sermon. Then he (blessings and peace of Allah be upon him) noticed that the women had not heard him, so he went to them with Hadrat Bilal (may Allah be well pleased with him), who was spreading his garment. He (blessings and peace of Allah be upon him) admonished them and commanded them to give in charity. The women began casting (their ornaments into Hadrat Bilal's cloth). (The sub-narrator Ayyub pointed to his ear and throat, indicating earrings and necklaces.)
الترجمة الأردية
ہم سے مؤمل بن ہشام نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل نے ایوب سے بیان کیا، ان سے عطاء بن ابی رباح رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے خطبے سے پہلے (عید کی) نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ عورتوں تک آپ کی آواز نہیں پہنچی، اس لیے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس بھی تشریف لے گئے — حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے ساتھ تھے جو اپنا کپڑا پھیلائے ہوئے تھے — آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو وعظ فرمایا اور ان سے صدقہ کرنے کا حکم فرمایا۔ چنانچہ عورتیں (اپنا صدقہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کپڑے میں) ڈالنے لگیں۔ یہ بیان کرتے وقت ایوب نے اپنے کان اور گلے کی طرف اشارہ فرمایا (یعنی بالیاں اور ہار وغیرہ ڈالنے لگیں)۔
