العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا، يَقُولُ حُدِّثَ ابْنُ عُمَرَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنهم ـ يَقُولُ مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ. فَقَالَ أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَيْنَا. فَصَدَّقَتْ ـ يَعْنِي عَائِشَةَ ـ أَبَا هُرَيْرَةَ وَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُهُ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ كَثِيرَةٍ. {فَرَّطْتُ} ضَيَّعْتُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Nafi': Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them) was told that Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) says, 'Whoever follows a funeral procession will receive a reward of one qirat.' Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them) said, Hadrat 'Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) narrates too many hadiths to us!' Then Umm al-Mu'minin Hadrat ' Aisha as-Siddiqa (may Allah be well pleased with her) attested Hadrat Abu Huraira's narration and said, 'I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) saying this.' Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them) then said, 'We have indeed lost many qirats (of reward)!'
الترجمة الأردية
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، ان سے جریر بن حازم نے بیان کیا، فرمایا میں نے نافع سے سنا، انہوں نے فرمایا: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو بتایا گیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص جنازے کے ساتھ رہے اسے ایک قیراط (ثواب) ملے گا۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ہم پر بہت سی حدیثیں بیان کرتے ہیں! پھر حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تصدیق فرمائی اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات سنی ہے۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: ہم نے بہت سے قیراط (ثواب) ضائع کر دیے! (فَرَّطْتُ یعنی اللہ کے حکم سے غافل رہ کر ضائع کیا)۔
