العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، لاَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ، وَلَكِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُخَوِّفُ بِهَا عِبَادَهُ ". وَقَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يَذْكُرْ عَبْدُ الْوَارِثِ وَشُعْبَةُ وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يُونُسَ " يُخَوِّفُ بِهَا عِبَادَهُ ". وَتَابَعَهُ مُوسَى عَنْ مُبَارَكٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. " إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُخَوِّفُ بِهِمَا عِبَادَهُ ". وَتَابَعَهُ أَشْعَثُ عَنِ الْحَسَنِ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Hadrat Abu Bakra (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared: 'The sun and the moon are two signs among the signs of Allah; they do not eclipse because of anyone's death, but Allah the Exalted frightens His servants by them.' Abu Hadrat Abdullah (Imam Bukhari, upon him be mercy) said: Abdul Warith, Shu'ba, Khalid bin Abdullah and Hammad bin Salama did not mention from Yunus the phrase 'frightens His servants.' Musa narrated from Mubarak, from al-Hasan al-Basri that Abu Bakra (may Allah be well pleased with him) informed him from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): 'Allah the Exalted frightens His servants through them.' Ash'ath also corroborated this from al-Hasan.
الترجمة الأردية
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، کسی کی موت سے ان میں گرہن نہیں لگتا بلکہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے اپنے بندوں کو خوفزدہ فرماتا ہے۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) فرماتے ہیں کہ عبدالوارث، شعبہ، خالد بن عبداللہ اور حماد بن سلمہ نے یونس سے «بندوں کو ڈراتا ہے» کا جملہ ذکر نہیں کیا۔ اور موسیٰ نے مبارک سے، انہوں نے حسن بصری سے روایت کیا کہ حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سن کر مجھے خبر دی کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں کے ذریعے اپنے بندوں کو خوفزدہ فرماتا ہے۔ اشعث نے بھی حسن بصری سے اس کی متابعت کی ہے۔
