العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ أَرْسَلَنِي نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى بَنِي الْمُصْطَلِقِ فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى بَعِيرِهِ فَكَلَّمْتُهُ فَقَالَ لِي بِيَدِهِ هَكَذَا ثُمَّ كَلَّمْتُهُ فَقَالَ لِي بِيَدِهِ هَكَذَا وَأَنَا أَسْمَعُهُ يَقْرَأُ وَيُومِئُ بِرَأْسِهِ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ " مَا فَعَلْتَ فِي الَّذِي أَرْسَلْتُكَ فَإِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أُكَلِّمَكَ إِلاَّ أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) narrates: 'the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) sent me to Banu al-Mustaliq. I came to him (blessings and peace of Allah be upon him) while he was praying on his camel. I spoke to him, so he gestured to me with his hand like this. Then I spoke again, and he gestured to me with his hand like this — while I could hear him reciting and nodding his blessed head. When he finished, he said: "What did you do regarding the task I sent you for? The only thing that prevented me from speaking to you was that I was praying."'
الترجمة الأردية
حضرت جابر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) فرماتے ہیں: نبی اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بنو مصطلق کی طرف بھیجا — میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا جبکہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنے اونٹ پر نماز پڑھ رہے تھے — میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بات کی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ہاتھ سے ایسے (اشارہ) فرمایا۔ پھر میں نے بات کی تو پھر ہاتھ سے ایسے فرمایا — اور میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو تلاوت اور سر مبارک سے اشارہ کرتے سن رہا تھا۔ جب فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: تم نے اس کام میں کیا کیا جس کے لیے بھیجا تھا؟ مجھے تم سے بات کرنے سے صرف اس بات نے روکا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔
