العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ، - يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ، - يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ - عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ أُمَيَّةَ بِنْتِ أَبِي الصَّلْتِ، عَنِ امْرَأَةٍ، مِنْ بَنِي غِفَارٍ قَدْ سَمَّاهَا لِي قَالَتْ أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى حَقِيبَةِ رَحْلِهِ - قَالَتْ - فَوَاللَّهِ لَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الصُّبْحِ فَأَنَاخَ وَنَزَلْتُ عَنْ حَقِيبَةِ رَحْلِهِ فَإِذَا بِهَا دَمٌ مِنِّي فَكَانَتْ أَوَّلَ حَيْضَةٍ حِضْتُهَا - قَالَتْ - فَتَقَبَّضْتُ إِلَى النَّاقَةِ وَاسْتَحْيَيْتُ فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا بِي وَرَأَى الدَّمَ قَالَ " مَا لَكِ لَعَلَّكِ نُفِسْتِ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " فَأَصْلِحِي مِنْ نَفْسِكِ ثُمَّ خُذِي إِنَاءً مِنْ مَاءٍ فَاطْرَحِي فِيهِ مِلْحًا ثُمَّ اغْسِلِي مَا أَصَابَ الْحَقِيبَةَ مِنَ الدَّمِ ثُمَّ عُودِي لِمَرْكَبِكِ " . قَالَتْ فَلَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَيْبَرَ رَضَخَ لَنَا مِنَ الْفَىْءِ - قَالَتْ - وَكَانَتْ لاَ تَطَّهَّرُ مِنْ حَيْضَةٍ إِلاَّ جَعَلَتْ فِي طَهُورِهَا مِلْحًا وَأَوْصَتْ بِهِ أَنْ يُجْعَلَ فِي غُسْلِهَا حِينَ مَاتَتْ .
الترجمة الإنجليزية
A woman from Banu Ghifar — whose name the narrator mentioned — narrates: 'The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) let me ride behind his saddle. By Allah, the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) kept traveling until morning, then he made the camel kneel. I dismounted from behind the saddle and found blood on it from me — it was my first menstruation. I clung to the camel out of embarrassment. When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) noticed my condition and saw the blood, he (blessings and peace of Allah be upon him) said: "What is the matter with you? Perhaps you have menstruated?" I said: Yes. He (blessings and peace of Allah be upon him) said: "Attend to yourself, then take a vessel of water, put some salt in it, and wash the blood that got on the saddle. Then return to your seat."' She said: 'When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) conquered Khaybar, he (blessings and peace of Allah be upon him) gave us a share from the spoils.' She said: 'She never purified herself from menstruation without adding salt to her bathing water, and she instructed that salt be added to her funeral bath when she passed away.'
الترجمة الأردية
بنو غفار کی ایک خاتون — جن کا نام راوی نے بتایا ہے — بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنے اونٹ کے کجاوے کے پیچھے سوار فرمایا۔ بخدا! رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم صبح تک چلتے رہے، پھر اونٹ بٹھایا۔ میں کجاوے سے اتری تو دیکھا کہ اس پر میرا خون لگا ہوا ہے — یہ میرا پہلا حیض تھا۔ میں شرم سے اونٹنی کے ساتھ سمٹ گئی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے میری حالت دیکھی اور خون نظر آیا تو ارشاد فرمایا: تمہیں کیا ہوا؟ شاید تمہیں حیض آیا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنی حالت درست کرو، پھر ایک برتن میں پانی لو اور اس میں نمک ڈالو، پھر کجاوے پر لگے ہوئے خون کو دھو لو اور اپنی سواری پر واپس بیٹھ جاؤ۔ فرماتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر فتح فرمایا تو ہمیں بھی مالِ غنیمت سے حصہ عطا فرمایا۔ فرماتی ہیں: وہ خاتون جب بھی حیض سے پاک ہوتیں تو اپنے غسل کے پانی میں نمک ضرور ڈالتیں، اور انہوں نے وصیت کی کہ ان کے غسلِ میت میں بھی نمک ڈالا جائے۔
