العربية (الأصل)
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ { وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلاَثَةَ قُرُوءٍ } . وَقَالَ { وَاللاَّئِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلاَثَةُ أَشْهُرٍ } فَنُسِخَ مِنْ ذَلِكَ وَقَالَ { وَإِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ } { فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا } .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat 'Abdullah ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both) said: '(Allah, the Exalted, said:) "And divorced women shall wait keeping themselves apart for three monthly courses." And He said: "And for those of your women who have despaired of menstruation, if you doubt, their waiting period is three months." So these women were separated from the ruling of the first verse. Likewise, Allah, the Exalted, said: "And if you divorce them before you have touched them, then there is no waiting period for you to reckon against them." So these women too were separated from the original ruling.'
الترجمة الأردية
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: (اللہ تعالیٰ نے فرمایا:) «وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ» (اور طلاق دی ہوئی عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں) اور فرمایا: «وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ» (اور تمہاری وہ عورتیں جو حیض سے مایوس ہو چکی ہیں، اگر تمہیں شک ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہے)، تو یہ پہلی آیت سے ان عورتوں کا حکم الگ کر دیا گیا۔ نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «وَإِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا» (اگر تم انہیں صحبت سے پہلے طلاق دے دو تو تمہارے لیے ان پر کوئی عدت نہیں جو تم شمار کرو)، تو اس آیت سے بھی ان عورتوں کو پہلے حکم سے الگ کر دیا گیا۔
