العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ نَاسًا، مِنَ الأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَعْطَاهُمْ ثُمَّ سَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ حَتَّى إِذَا نَفِدَ مَا عِنْدَهُ قَالَ " مَا يَكُونُ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَهُ عَنْكُمْ وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ وَمَنْ يَتَصَبَّرْ يُصَبِّرْهُ اللَّهُ وَمَا أَعْطَى اللَّهُ أَحَدًا مِنْ عَطَاءٍ أَوْسَعَ مِنَ الصَّبْرِ " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) narrates that some of the Ansar asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and he gave them. They asked again and he gave them, until all that he possessed was exhausted. Then he stated: 'Whatever good I have, I shall never withhold it from you. But whoever seeks self-restraint, Allah will grant him self-restraint; whoever seeks contentment, Allah will make him content; and whoever exercises patience, Allah will grant him patience. No one has ever been given a gift more expansive and ample than patience.'
الترجمة الأردية
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے بعض حضرات نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا تو آپ نے عطا فرمایا، پھر انہوں نے سوال کیا تو آپ نے عطا فرمایا، یہاں تک کہ آپ کے پاس جو کچھ تھا ختم ہو گیا، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے پاس جو بھی مال ہو گا میں اسے تم سے بچا کر نہیں رکھوں گا، لیکن جو شخص (سوال سے) عفت اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عفت عطا فرماتا ہے، اور جو بے نیازی چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اسے بے نیاز فرما دیتا ہے، اور جو صبر کرنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اسے صبر کی توفیق عطا فرماتا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے کسی کو صبر سے زیادہ وسیع و فراخ کوئی نعمت عطا نہیں فرمائی۔
