عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ حَلْبَسٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ، قَالَ لَمَّا عَزَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عُمَيْرَ بْنَ سَعِيدٍ عَنْ حِمْصَ، وَلَّى مُعَاوِيَةَ فَقَالَ النَّاسُ عَزَلَ عُمَيْرًا وَوَلَّى مُعَاوِيَةَ . فَقَالَ عُمَيْرٌ لاَ تَذْكُرُوا مُعَاوِيَةَ إِلاَّ بِخَيْرٍ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اللَّهُمَّ اهْدِ بِهِ " . قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ , وَعَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ يُضَعَّفُ .
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Idris (upon him be peace) Al-Khawlani that "When 'Umar bin Al-Khattab removed 'Umair bin Sa'd as governor of Hims, he appointed Hadrat Mu'awiyah. The people said: 'He has removed 'Umair and appointed Hadrat Mu'awiyah.' So 'Umair said: 'Do not mention Hadrat Mu'awiyah except with good, for indeed, I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) saying: "O Allah guide (others) by him
اردو ترجمہ
ابوادریس خولانی کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عمیر بن سعد کو حمص سے معزول کیا اور ان کی جگہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو والی بنایا تو لوگوں نے کہا: انہوں نے عمیر کو معزول کر دیا اور حضرت معاویہ کو والی بنایا، تو عمیر نے کہا: تم لوگ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر بھلے طریقہ سے کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «اللهم اهد به» ”اے اللہ! ان کے ذریعہ ہدایت دے“۔ امام ترمذی فرماتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- عمرو بن واقد حدیث میں ضعیف ہیں۔
