عربی (اصل)
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، بِحَدِيثَيْنِ أَحَدُهُمَا عَنْ نَفْسِهِ، وَالآخَرُ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ عَبْدُ اللَّهِ إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَرَى ذُنُوبَهُ كَأَنَّهُ فِي أَصْلِ جَبَلٍ يَخَافُ أَنْ يَقَعَ عَلَيْهِ وَإِنَّ الْفَاجِرَ يَرَى ذُنُوبَهُ كَذُبَابٍ وَقَعَ عَلَى أَنْفِهِ قَالَ بِهِ هَكَذَا فَطَارَ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Al-Harith bin Suwaid (may Allah be well pleased with him) said: " Hadrat 'Abdullah [bin Mas'ud] narrated two Ahadith to us, one of them from himself and the other from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). Hadrat 'Abdullah said: 'The believer sees his sins as if he was at the base of a mountain, fearing that it was about to fall upon him. The wicked person sees his sins as if (they are) flies are hitting his nose" he said: "Like this" - motioning with his hand - "to get them to fly away
اردو ترجمہ
حارث بن سوید کہتے ہیں کہ ہم سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دو حدیثیں بیان کیں، ایک اپنی طرف سے اور دوسری نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ( یعنی ایک موقوف اور دوسری مرفوع ) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: مومن اپنے گناہ کو ایسا دیکھتا ہے گویا وہ پہاڑ کی جڑ میں ہے۔ ڈرتا ہے کہ اس پر وہ گر نہ پڑے ۱؎، اور فاجر اپنے گناہ کو ایک مکھی کے مانند دیکھتا ہے جو اس کی ناک پر بیٹھی ہوئی ہے، اس نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور وہ اڑ گئی ۲؎۔
