عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، نَحْوَهُ وَقَالَ ابْنُ أَبِي عَمْرَةَ . قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ . وَأَكْثَرُ النَّاسِ يَقُولُونَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ وَاخْتَلَفُوا عَلَى مَالِكٍ فِي رِوَايَةِ هَذَا الْحَدِيثِ فَرَوَى بَعْضُهُمْ عَنْ أَبِي عَمْرَةَ وَرَوَى بَعْضُهُمْ عَنِ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ الأَنْصَارِيُّ وَهَذَا أَصَحُّ لأَنَّهُ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ حَدِيثِ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَقَدْ رُوِيَ عَنِ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ وَهُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ أَيْضًا وَأَبُو عَمْرَةَ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ وَلَهُ حَدِيثُ الْغُلُولِ وَأَكْثَرُ النَّاسِ يَقُولُونَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ .
انگریزی ترجمہ
A similar narration is reported through another chain from Malik, except that he said: "Ibn Abi Amrah." Imam Tirmidhi (upon him be mercy) states: This hadith is hasan. Most narrators say Abdur-Rahman bin Abi Amrah. There is disagreement among the students of Malik (upon him be mercy) in reporting this hadith: some narrated it from Abu Amrah and others from Ibn Abi Amrah, who is Abdur-Rahman bin Abi Amrah Al-Ansari; and this is more correct because others besides Malik (upon him be mercy) also reported it from Abdur-Rahman bin Abi Amrah from Hadrat Zaid bin Khalid. Another hadith has also been narrated from Ibn Abi Amrah from Hadrat Zaid bin Khalid, and it too is authentic. Abu Amrah was the freed slave of Hadrat Zaid bin Khalid Al-Juhani, and the hadith of ghulul (misappropriation of spoils) is narrated through him. Most narrators say Abdur-Rahman bin Abi Amrah.
اردو ترجمہ
اسی طرح (دوسری سند سے) مالک سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں (ابو عمرہ کی بجائے) ابن ابی عمرہ کہا ہے۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔ اکثر لوگ عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کہتے ہیں۔ اس حدیث کی روایت میں مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے شاگردوں کا اختلاف ہے: بعض نے ابو عمرہ سے روایت کی ہے اور بعض نے ابن ابی عمرہ سے، اور وہ عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ انصاری ہیں اور یہی زیادہ صحیح ہے کیونکہ مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے علاوہ دوسروں نے بھی عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ سے زید بن خالد سے روایت کی ہے۔ ابن ابی عمرہ سے زید بن خالد سے اس کے علاوہ دوسری حدیث بھی مروی ہے اور وہ بھی صحیح ہے۔ ابو عمرہ زید بن خالد جہنی کے آزاد کردہ غلام ہیں اور ان سے حدیثِ غلول مروی ہے۔ اکثر لوگ عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ ہی کہتے ہیں۔
