عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ جَاءَتْ فَاطِمَةُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَتْ مَنْ يَرِثُكَ قَالَ أَهْلِي وَوَلَدِي . قَالَتْ فَمَا لِي لاَ أَرِثُ أَبِي فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ نُورَثُ " . وَلَكِنِّي أَعُولُ مَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَعُولُهُ وَأُنْفِقُ عَلَى مَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُنْفِقُ عَلَيْهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَابِ عَنْ عُمَرَ وَطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَسَعْدٍ وَعَائِشَةَ . وَحَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ إِنَّمَا أَسْنَدَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ لاَ أَعْلَمُ أَحَدًا رَوَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلاَّ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ . وَرَوَى عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوَ رِوَايَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ .
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Hurairah that "Hadrat Fatimah came to Hadrat Abu Bakr and said: 'Who will inherit from you?' He said: 'My family and my son.' She said: 'So what about me? I do not get inheritance from my father?' So Hadrat Abu Bakr said: 'I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: 'We are not inherited from' but I support those whom the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to support, and I spend upon those whom the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) spent upon." [Abu 'Eisa said:] There are narrations on this topic from 'Umar, Hadrat Talhah, Az-Zubair, 'Abdur-Rahman bin 'Awf, Sa'd and Hadrat 'Aishah. The Hadith of Hadrat Abu Hurairah is Hasan Gharib from this route. It is only reported with a chain by Hammad bin Salamah and 'Abdul Wahhab bin 'Ata, from Muhammad bin 'Amr, from Abu Salamah, from Hadrat Abu Hurairah. I asked Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) about this Hadith and he said: "No one is known to have reported it from Muhammad bin 'Amr, from Abu Salamah, from Hadrat Abu Hurairah except from Hammad bin Salamah. 'Abdul Wahhab bin 'Ata reported it from Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) bib 'Amr, from Abu Salamah, and from Hadrat Abu Hurairah and it is similar to the narration of Hammad bin Salamah. And this Hadith has been reported through other routes from Hadrat Abu Bakr As-Siddiq, from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آ کر کہا: آپ کا وصال کے بعد آپ کا وارث کون ہو گا؟ انہوں نے کہا: میرے گھر والے اور میری اولاد، فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا: پھر کیا وجہ ہے کہ میں اپنے باپ کی وارث نہ بنوں؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ”ہم ( انبیاء ) کا کوئی وارث نہیں ہوتا“ ( پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ) لیکن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جس کی کفالت کرتے تھے ہم بھی اس کی کفالت کریں گے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جس پر خرچ کرتے تھے ہم بھی اس پر خرچ کریں گے۔ امام ترمذی فرماتے ہیں: ۱- حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ۲- اسے حماد بن سلمہ اور عبدالوہاب بن عطاء نے مسنداً روایت کیا ہے یہ دونوں اور محمد بن عمر سے اور محمد حضرت ابوسلمہ سے، اور حضرت ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں کہا: میں حماد بن سلمہ کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا ہوں جس نے اس حدیث کو محمد بن عمرو سے محمد نے حضرت ابوسلمہ سے اور حضرت ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ سے ( مرفوعاً ) روایت کی ہو۔ ( ترمذی کہتے ہیں: ہاں ) عبدالوہاب بن عطاء نے بھی محمد بن عمرو سے اور محمد نے حضرت ابوسلمہ سے اور حضرت ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ سے حماد بن سلمہ کی روایت کی طرح روایت کی ہے، ۳- اس باب میں عمر، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت عبدالرحمٰن بن عوف، سعد اور حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
