عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ هُوَ أَخُو سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ وَغَيْرِهِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا كَانَ فَكَاكَهُ مِنْ النَّارِ يُجْزِي كُلُّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ وَأَيُّمَا امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ امْرَأَتَيْنِ مُسْلِمَتَيْنِ كَانَتَا فَكَاكَهُ مِنْ النَّارِ يُجْزِي كُلُّ عُضْوٍ مِنْهُمَا عُضْوًا مِنْهُ وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ أَعْتَقَتْ امْرَأَةً مُسْلِمَةً كَانَتْ فَكَاكَهَا مِنْ النَّارِ يُجْزِي كُلُّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْحَدِيثِ مَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ عِتْقَ الذُّكُورِ لِلرِّجَالِ أَفْضَلُ مِنْ عِتْقِ الْإِنَاثِ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا كَانَ فَكَاكَهُ مِنْ النَّارِ يُجْزِي كُلُّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Umamah (may Allah be well pleased with him) and other Companions of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) narrate that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Any Muslim man who frees a Muslim man, it shall be his deliverance from the Fire -- each limb of the freed man shall suffice for a limb of his. Any Muslim man who frees two Muslim women, they shall be his deliverance from the Fire -- each limb of the two women shall suffice for a limb of his. And any Muslim woman who frees a Muslim woman, she shall be her deliverance from the Fire -- each limb of the freed woman shall suffice for a limb of hers." Imam Tirmidhi (upon him be mercy) states: This hadith is hasan sahih gharib through this chain. This hadith indicates that for men, freeing a male slave is more virtuous than freeing a female, because the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Whoever frees a Muslim man, it shall be his deliverance from the Fire -- each limb of the freed man shall suffice for a limb of his."
اردو ترجمہ
حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا: "جو مسلمان مرد کسی مسلمان مرد کو آزاد کرے تو یہ اس کے لیے جہنم سے نجات کا ذریعہ ہو گا، اس آزاد کیے گئے مرد کا ہر عضو اس کے ایک ایک عضو کی طرف سے کفایت کرے گا۔ جو مسلمان مرد دو مسلمان عورتوں کو آزاد کرے تو یہ دونوں اس کے لیے جہنم سے خلاصی کا ذریعہ ہوں گی، ان دونوں کا ہر عضو اس کے ایک ایک عضو کی طرف سے کفایت کرے گا۔ اور جو مسلمان عورت کسی مسلمان عورت کو آزاد کرے تو یہ اس کے لیے جہنم سے نجات کا ذریعہ ہو گی، اس آزاد کی گئی عورت کا ہر عضو اس (آزاد کرنے والی) کے ایک ایک عضو کی طرف سے کفایت کرے گا"۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔ اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ مردوں کے لیے مرد غلام آزاد کرنا عورت کو آزاد کرنے سے افضل ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جس نے ایک مسلمان مرد کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم سے نجات کا ذریعہ ہو گا، اس آزاد کیے گئے مرد کا ہر عضو اس کے ایک ایک عضو کی طرف سے کفایت کرے گا"۔
