عربی (اصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلاَبِ إِلاَّ كَلْبَ صَيْدٍ أَوْ كَلْبَ مَاشِيَةٍ . قَالَ قِيلَ لَهُ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَقُولُ أَوْ كَلْبَ زَرْعٍ . فَقَالَ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ لَهُ زَرْعٌ . قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Ibn 'Umar that "The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) ordered killing dogs, except for the hunting dog, or the dog that guards livestock." It was said to him: "Hadrat Abu Hurairah would say: 'or a farm dog' so he (Hadrat Ibn 'Umar) said: "Hadrat Abu Hurairah had a farm
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے شکاری یا جانوروں کی نگرانی کرنے والے کتے کے علاوہ دیگر کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہا گیا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ بھی کہتے تھے: «أو كلب زرع» یا کھیتی کی نگرانی کرنے والے کتے ( یعنی یہ بھی مستثنیٰ ہیں ) ، تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس کھیتی تھی ( اس لیے انہوں نے اس کے بارے میں پوچھا ہو گا ) ۔ امام ترمذی فرماتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
