عربی (اصل)
325 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ السُّكَّرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ بَكْرٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ. فَالثَّلَاثُ الْمُهْلِكَاتُ: شُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَقَالَ: وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ: خَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا"
انگریزی ترجمہ
Three things are destructive and three are saving. The three destructive ones are: greed that is obeyed, desires that are followed, and a person's self-admiration. The three saving ones are: fearing Allah in secret and in public, moderation in poverty and in wealth, and justice in anger and in contentment.
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تین چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں۔ پس ہلاک کر دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: بخل، جس کی اطاعت کی جائے، خواہش نفس، جس کے پیچھے چلا جائے اور انسان کا اپنی تعریف سن کر خوش ہونا۔ اور نجات دلانے والی تین چیزیں یہ ہیں: پوشیدہ و علانیہ (ہر حال) میں اللہ سے ڈرنا، مالداری اور محتاجی (دونوں حالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا، خوشی اور غصے کی حالت میں عدل و انصاف سے کام لینا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 325]
