عربی (اصل)
1050 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَدْرُونَ مَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ النَّارَ؟»قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «فَإِنَّ أَكْثَرَ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ النَّارَ الْأَجْوَفَانِ الْفَمُ وَالْفَرْجُ، تَدْرُونَ مَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ الْجَنَّةَ؟»قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «فَإِنَّ أَكْثَرَ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ الْجَنَّةَ تَقْوَى اللَّهِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ»
انگریزی ترجمہ
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) said that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Do you know what most leads people to the Hellfire?" They said: 'Allah and His Messenger know best.' He said: "The two hollow ones: the mouth and the private parts. Do you know what most leads people to Paradise?" They said: 'Allah and His Messenger know best.' He said: "Fear of Allah and good character."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا تم جانتے ہو کہ زیادہ تر لوگوں کو کون سی چیز جہنم میں لے جائے گی؟“صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:”اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔“آپ نے فرمایا:”بے شک زیادہ تر لوگوں کو جو چیز جہنم میں لے جائے گی وہ دو کھوکھلی چیزیں منہ اور شرمگاہ ہیں۔ جانتے ہو کہ زیادہ تر لوگوں کو کون سی چیز جنت میں لے جائے گی؟“صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:”اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔“آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”بے شک زیادہ تر لوگوں کو جو چیز جنت میں لے جائے گی وہ اللہ کا ڈر اور اچھا اخلاق ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1050]
