عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْبَصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سُئِلَتْ عَائِشَةُ،: -. وَسُئِلَتْ حَفْصَةُ، مَا كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْتِكِ؟ قَالَتْ: مِسْحًا نَثْنِيهِ ثَنِيَّتَيْنِ فَيَنَامُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، قُلْتُ: لَوْ ثَنَيْتَهُ أَرْبَعَ ثَنْيَاتٍ، لَكَانَ أَوْطَأَ لَهُ، فَثَنَيْنَاهُ لَهُ بِأَرْبَعِ ثَنْيَاتٍ، فَلَمَّا أَصْبَحَ، قَالَ: مَا فَرشْتُمْ لِيَ اللَّيْلَةَ قَالَتْ: قُلْنَا: هُوَ فِرَاشُكَ، إِلا أَنَّا ثَنَيْنَاهُ بِأَرْبَعِ ثَنْيَاتٍ، قُلْنَا: هُوَ أَوْطَأُ لَكَ، قَالَ: رُدُّوهُ لِحَالَتِهِ الأُولَى، فَإِنَّهُ مَنَعَتْنِي وَطَاءَتُهُ صَلاتيَ اللَّيْلَةَ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ja'far ibn Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) reported that his father said:"Hadrat 'A'isha was asked: 'How was the mattress of Allah’s Messenger (Allah bless him and give him peace) in your home?' She said: 'It consisted of tanned hides stuffed with fibers.' Hadrat Hafsa was also asked: 'What was the mattress of Allah’s Messenger (Allah bless him and give him peace) in your home?' She said: 'Coarse woolen fabric that we folded in two for to sleep. Then one night I said: ‘If its two folds were four, it would be softer for him,’ so we folded it for him in four folds. Then, when he woke up in the morning, he said: ‘What did you spread out for me tonight?’ She said: 'We said: ‘It is your mattress, except that we folded it four times. We said it would be softer for you.’ He said: 'Restore it to its original condition, for its softness prevented me from performing my ritual prayer tonight!'"
اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا گیا: آپ کے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا بستر کیسا تھا؟ فرمایا: چمڑے کا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔ اور حضرت اُمّ المؤمنین حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی پوچھا گیا: آپ کے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا بستر کیسا تھا؟ فرمایا: ایک موٹا کپڑا جسے ہم دوہرا کر کے بچھاتے اور آپ اس پر سوتے تھے۔ ایک رات میں نے سوچا کہ اگر اسے چار تہہ کر دیا جائے تو زیادہ نرم ہو گا۔ ہم نے اسے چار تہہ کر دیا۔ جب صبح ہوئی تو ارشاد فرمایا: آج رات تم نے مجھے کیا بچھایا تھا؟ ہم نے عرض کیا: وہی آپ کا بستر تھا مگر ہم نے اسے چار تہہ کر دیا تھا۔ ہم نے سوچا کہ یہ آپ کے لیے زیادہ نرم ہو گا۔ ارشاد فرمایا: اسے پہلے والی حالت میں لوٹا دو کیونکہ اس کی نرمی نے مجھے آج رات کی نماز سے روک دیا۔
