عربی (اصل)
نَا الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْسَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، قَالَ:" لَمَّا أُرِيَ إِبْرَاهِيمُ مَلَكُوتَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ، رَأَى رَجُلا عَلَى فَاحِشَةً فَدَعَا عَلَيْهِ، فَهَلَكَ، ثُمَّ رَأَى آخَرَ عَلَى فَاحِشَةٍ فَدَعَا عَلَيْهِ , فَهَلَكَ، ثُمَّ رَأَى آخَرَ عَلَى فَاحِشَةٍ فَدَعَا عَلَيْهِ , فَهَلَكَ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: يَا إِبْرَاهِيمُ، مَهْلا فَإِنَّكَ رَجُلٌ مُسْتَجَابٌ لَكَ، وَإِنِّي مِنْ عَبْدِي عَلَى ثَلاثِ خِصَالٍ: إِمَّا أَنْ يَتُوبَ قَبْلَ الْمَوْتِ فَأَتُوبَ عَلَيْهِ، وَإِمَّا أَنْ أُخْرِجَ مِنْ صُلْبِهِ ذُرِّيَّةً يَذْكُرُونِي، وَإِمَّا أَنْ يَتَوَلَّى فَجَهَنَّمُ مِنْ وَرَائِهِ".
انگریزی ترجمہ
Salman al-Farisi (may Allah be pleased with him) said: "When Abraham was shown the dominion of the heavens and the earth, he saw a man committing a shameful deed and cursed him, and he perished. Then he saw another and cursed him, and he also perished. Then he saw a third and was about to curse him, but Allah said: 'O Abraham, your supplication is answered, so do not invoke against My servants. For I deal with My sinning servant in one of three ways: either he repents and I accept his repentance, or I bring forth from him offspring who worship Me, or I bring him to My punishment.'"
اردو ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو آسمانوں اور زمینوں کی بادشاہت دکھائی گئی تو انہوں نے ایک آدمی کو فحاشی پر دیکھا، تو اس پر بددعا کی اور وہ ہلاک ہو گیا، پھر دوسرے کو فحاشی پر دیکھا تو اس پر بھی بددعا کی اور وہ بھی ہلاک ہو گیا، پھر تیسرے کو دیکھا تو اس پر بھی بددعا کی اور وہ ہلاک ہو گیا۔ تو اللہ عزوجل نے ان کی طرف وحی فرمائی: اے ابراہیم! ٹھہر جا، کیونکہ تو ایسا شخص ہے کہ تیری دعا قبول کی جاتی ہے، اور میں اپنے بندے کے ساتھ تین طریقوں سے معاملہ کرتا ہوں: یا تو وہ موت سے پہلے توبہ کر لیتا ہے تو میں اس کی توبہ قبول کر لیتا ہوں، یا میں اس کی نسل سے ایسے افراد پیدا کرتا ہوں جو میرا ذکر کرتے ہیں، یا اگر وہ کفر پر مر جائے تو جہنم اس کے پیچھے ہے۔[سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 884]
