عربی (اصل)
ناسُفْيَانُ، عَنْأَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْبُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ، عَنْسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، أَلا أُخْبِرُكَ مَا نَصْنَعُ فِي مَغَازِينَا؟ قَالَ: لا، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَإِذَا حَلَّ بِقَرْيَةٍ" دَعَا أَهْلَهَا إِلَى الإِسْلامِ، فَإِنِ اتَّبَعُوا خَلَطَهُمْ بِنَفْسِهِ وَأَصْحَابِهِ، وَإِنْ أَبَوْا دَعَاهُمْ إِلَى الْجِزْيَةِ، فَإِنْ أَعْطَوْا قَبِلَهَا مِنْهُمْ، فَإِنْ أَبَوْا آذَنَهُمْ عَلَى سَوَاءٍ، وَكَانَ أَدْنَى أَصْحَابِهِ إِذَا أَعْطَى الْعَهْدَ وَفَّوْا بِهِ أَجْمَعُونَ".
انگریزی ترجمہ
Sa'id ibn al-Musayyab reported that a man came to him and said: "O Abu Muhammad, shall I tell you how we treat our captives? We say to them: 'Do not fear, for by Allah, you are safe.'" He said: "If you said that, then you have given them protection."
اردو ترجمہ
سیدنا سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا:”اے ابا محمد! کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ ہم اپنے معرکوں میں کیا کرتے ہیں؟“انہوں نے کہا:”نہ بتاؤ۔“اس شخص نے کہا:”رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمجب کسی قریہ میں قیام فرماتے تو اہل قریہ کو اسلام کی دعوت دیتے، اگر وہ مان لیتے تو انہیں اپنے اور اپنے صحابہ میں شامل فرما لیتے، اور اگر انکار کرتے تو جزیہ کی دعوت دیتے، اگر وہ جزیہ دیتے تو قبول کر لیتے، اور اگر انکار کرتے تو برابری کی بنیاد پر اعلان جنگ کرتے، اور آپ کے ادنیٰ صحابی بھی اگر کسی سے عہد لیتے تو سب مل کر اسے پورا کرتے۔“[سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3652]
