عربی (اصل)
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: افتقدت النبي صلى الله عليه وسلم ذات ليلة فتحسست، فإذا هو راكع.-أو ساجد- يقول: "سبحانك وبحمدك لا إله إلا أنت" ، وفي رواية: فوقعت يدي على بطن قدميه، وهو في المسجد، وهما منصوبتان، وهو يقول: "اللهم إني أعوذ برضاك من سخطك، وبمعافاتك من عقوبتك، وأعوذ بك منك، لا أحصي ثناء عليك أنت كما أثنيت على نفسك" ((رواه مسلم)).
انگریزی ترجمہ
Hadrat 'Aishah (may Allah be well pleased with her) reported that one night I missed the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) from his bed. I searched for him. When I found him he was in bowing or prostrating posture and was reciting: Subhanaka wa bi hamdika. La ilaha illa Anta (You are free from imperfection and I begin praising You. There is no true god except You)."Another narration is: My hand fell over his feet while he was in prostration with his feet erect. He was supplicating: "Allahumma inni a'udhu biridaka min sakhatika, wa bi-mu'afatika min 'uqubatika, wa a'udhu bika minka, la uhsi thana'an 'alaika, Anta kama athnaita 'ala Nafsika (O Allah! I seek protection against Your Wrath in Your Pleasure. I seek protection in Your Pardon against Your chastisement, I am not capable of enumerating praise of You. You are as You have lauded Yourself)."
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو بستر پر نہ پایا تو تلاش کیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم رکوع یا سجدے کی حالت میں تھے اور فرما رہے تھے: سبحانک وبحمدک لا الہ الا انت (تو پاک ہے اور تیری حمد ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں)۔ ایک اور روایت میں ہے: میرا ہاتھ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں کے تلووں پر پڑا، آپ مسجد میں تھے اور آپ کے پاؤں کھڑے تھے اور فرما رہے تھے: اللھم انی اعوذ برضاک من سخطک، وبمعافاتک من عقوبتک، واعوذ بک منک، لا احصی ثناء علیک انت کما اثنیت علیٰ نفسک (اے اللہ! میں تیری ناراضگی سے تیری رضا کی، اور تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں، میں تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں تیری ثنا شمار نہیں کر سکتا، تو ایسا ہی ہے جیسا تو نے اپنی ثنا بیان کی)۔ (رواہ مسلم)
