عربی (اصل)
عن بن مسعود رضي الله عنه قال: دخلت علي النبي صلى الله عليه وسلمى الله عليه وسلم الله عليه وسلم الله عليه وسلم وهو يوعك، فمسسته، فقلت: إنك لتوعك وعكاً شديداً فقال: "إني أوعك كما يوعك رجلان منكم" ((متفق عليه))
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Mas`ud (may Allah be well pleased with him) reported that I visited the Noble Prophet ({(blessings and peace of Allah be upon him)) while he was suffering. I said: "(O Beloved Messenger of Allah!) You suffer too much.'' He said, "Yes, I suffer as much as two men of you.'' .
اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، آپ کو بخار تھا۔ میں نے آپ کو چھوا اور عرض کیا: آپ کو تو بہت تیز بخار ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ہاں، مجھے تم میں سے دو آدمیوں جتنا بخار ہوتا ہے۔ میں نے عرض کیا: اس لیے کہ آپ کو دوہرا اجر ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ہاں ایسا ہی ہے۔ کسی مسلمان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچتی خواہ کانٹا چبھنا ہو یا اس سے زیادہ مگر اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرماتا ہے جیسے درخت اپنے پتے جھاڑتا ہے۔ (متفق علیہ)
