عربی (اصل)
وعن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "من نفس عن مؤمن كربة من كرب الدنيا، نفس الله عنه كربة من كرب يوم القيامة، ومن يسر على معسر يسر الله عليه في الدنيا والآخرة، ومن ستر مسلمًا ستره الله في الدنيا والآخرة، والله في عون العبد ما كان العبد في عون أخيه، ومن سلك طريقًا يلتمس فيه علمًا سهل الله له طريقًا إلى الجنة. وما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله تعالى، يتلون كتاب الله، ويتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة، وغشيتهم الرحمة، وحفتهم الملائكة، وذكرهم الله فيمن عنده. ومن بطأ به عمله لم يسرع به نسبه" ((رواه مسلم)).
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurairah (May Allah bepleased with him) reported:the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "He who removes from a believer one of his difficulties of this world, Allah will remove one of his troubles on the Day of Resurrection; and he who finds relief for a hard-pressed person, Allah will make things easy for him on the Day of Resurrection; he who covers up (the faults and sins) of a Muslim, Allah will cover up (his faults and sins) in this world and in the Hereafter. Allah supports His slave as long as the slave is supportive of his brother; and he who treads the path in search of knowledge, Allah makes that path easy, leading to Jannah for him; the people who assemble in one of the houses of Allah, reciting the Book of Allah, learning it and teaching, there descends upon them the tranquillity, and mercy covers them, the angels flock around them, and Allah mentions them in the presence of those near Him; and he who lags behind in doing good deeds, his noble lineage will not make him go ahead."
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کسی مومن سے دنیا کی کوئی تکلیف دور کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے ایک تکلیف دور فرمائے گا۔ جو کسی تنگدست پر آسانی کرے گا اللہ دنیا اور آخرت میں اس پر آسانی فرمائے گا۔ جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ اور اللہ بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے۔ جو علم کی تلاش میں کوئی راستہ چلے اللہ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دے گا۔ اور جب لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہوں اللہ کی کتاب پڑھتے اور آپس میں اس کا درس کرتے تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے پاس والوں میں ان کا ذکر فرماتا ہے۔ اور جسے اس کا عمل پیچھے رکھ دے اسے اس کا نسب آگے نہیں لے جا سکتا۔
