عربی (اصل)
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لقي ركبا بالروحاء فقال : "من القوم؟" قالوا: المسلمون، فقالوا: من أنت؟ قال: "رسول الله" فرفعت إليه امرأة صبياً فقالت : ألهذا حج؟ قال: "نعم ولك أجر" ((رواه مسلم)).
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them) reported:Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came across a party of mounted men at Ar-Rauha and asked them, "Who are you?" They answered: "We are Muslims, and who are you?" He said, "I am the Beloved Messenger of Allah." A woman from among them lifted a boy up to him and asked: "Can this one go on Hajj?" He (blessings and peace of Allah be upon him) said, "Yes, and you will have the reward.".
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مقام روحاء میں سواروں کی ایک جماعت سے ملاقات فرمائی اور پوچھا: تم کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا: ہم مسلمان ہیں۔ انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ کا رسول ہوں۔ ایک عورت نے ایک بچے کو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اٹھایا اور عرض کیا: کیا اس کا حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں، اور تمہیں بھی اجر ملے گا۔
