عربی (اصل)
وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :"إذا أراد الله بعبده خيراً عجل له العقوبة في الدنيا، وإذا أراد الله بعبده الشر أمسك عنه بذنبه حتى يوافي به يوم القيامة". وقال النبي صلى الله عليه وسلم : "إن عظم الجزاء مع عظم البلاء، وإن الله تعالى إذا أحب قوماً ابتلاهم، فمن رضي فله الرضى، ومن سخط فله السخط" ((رواه الترمذي وقال : حديث حسن)).
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) reported that:The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "When Allah intends good for His slave, He punishes him in this world, but when He intends an evil for His slave, He does not hasten to take him to task but calls him to account on the Day of Resurrection.".
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دنیا میں جلد سزا دے دیتا ہے، اور جب بندے کے ساتھ برائی کا ارادہ ہوتا ہے تو اس کے گناہ سے باز رکھتا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اس کا پورا حساب لیتا ہے۔ اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلا کی بڑائی کے ساتھ جزا کی بڑائی ہے، اور جب اللہ تعالیٰ کسی قوم سے محبت فرماتا ہے تو انہیں آزماتا ہے۔ جو راضی ہو اس کے لیے رضا ہے اور جو ناراض ہو اس کے لیے ناراضگی ہے۔ (رواہ الترمذی وقال حدیث حسن)
