عربی (اصل)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه و سلم " لَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إخْوَانًا، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ، وَلَا يَكْذِبُهُ، وَلَا يَحْقِرُهُ، التَّقْوَى هَاهُنَا، وَيُشِيرُ إلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنْ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ، كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ: دَمُهُ وَمَالُهُ وَعِرْضُهُ" . .
انگریزی ترجمہ
On the authority of Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Do not envy one another, and do not inflate prices for one another, and do not hate one another, and do not turn away from one another, and do not undercut one another in trade. Rather, be servants of Allah as brothers. A Muslim is the brother of a Muslim: he does not wrong him, nor does he forsake him, nor does he lie to him, nor does he hold him in contempt. Piety is right here" — and he (blessings and peace of Allah be upon him) pointed to his blessed chest three times. "It is evil enough for a person to hold his Muslim brother in contempt. The whole of a Muslim is inviolable for another Muslim: his blood, his wealth, and his honour."
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آپس میں حسد نہ کرو، نجش (بیع میں دھوکا دینے کے لیے بولی بڑھانا) نہ کرو، آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے منہ نہ موڑو، اور ایک دوسرے کی بیع پر بیع نہ کرو، بلکہ اے اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے: نہ اس پر ظلم کرے، نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑے، نہ اس سے جھوٹ بولے، اور نہ اسے حقیر جانے۔ تقویٰ یہاں ہے — اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار اپنے سینۂ مبارک کی طرف اشارہ فرمایا۔ کسی شخص کے شر کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے۔ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون، مال اور عزت حرام ہے۔
