عربی (اصل)
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَتَى عَرَفَةَ فَوَجَدَ الْقُبَّةَ قَدْ ضُرِبَتْ لَهُ بِنَمِرَةَ فَنَزَلَ بِهَا حَتَّى إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِالْقَصْوَاءِ فَرُحِّلَتْ لَهُ حَتَّى إِذَا انْتَهَى إِلَى بَطْنِ الْوَادِي خَطَبَ النَّاسَ ثُمَّ أَذَّنَ بِلاَلٌ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا شَيْئًا .
انگریزی ترجمہ
Ja'far bin Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) narrated from his father that Hadrat Jabir bin Hadrat 'Abdullah said: "The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) traveled until he came to 'Arafah, where he found that the tent had pitched for him. He stayed there until the sun had passed its zenith, then he called for Al-Qaswa' which was saddled for him. When he reached the bottom of the valley he addressed the people. Then Hadrat Bilal called the Adhan, then the Iqamah, then he prayed Zuhr, then he called the Iqamah, then he prayed 'Asr, and he did not offer any other prayer in between
اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ( حج میں منی سے مزدلفہ ) چلے یہاں تک کہ آپ عرفہ آئے تو دیکھا کہ نمرہ ۱؎ میں آپ کے لیے خیمہ لگا دیا گیا ہے، آپ نے وہاں قیام کیا، یہاں تک کہ سورج ڈھل گیا آپ نے قصواء نامی اونٹنی ۲؎ لانے کا حکم دیا، تو آپ کے لیے اس پر کجاوہ کسا گیا، جب آپ وادی میں پہنچے تو لوگوں کو خطبہ دیا، پھر حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اذان دی، پھر اقامت کہی، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر پڑھائی، پھر حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اقامت کہی، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے عصر پڑھی، اور ان دونوں کے بیچ کوئی اور نماز نہیں پڑھی۔
